گوا میں ہونے والے برکس اور بمسٹیك سربراہ کانفرنس سے بڑی امید یں وابستہ
کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اس کانفرنس میں جہاں پیچیدہ
مسائل کا اجتماعی حل ڈھونڈا جائے گا ،وہیں باہمی تعاون کے نئے امکانات بھی
تلاش کئے جائيں گے۔ برکس اور بمسٹیك سربراہی کانفرنس میں شرکت کرنے سربراہان کا خیر مقدم کرتے
ہوئے وزیر
اعظم نے آج اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ "اس میں تعاون کے نئے
امکانات تلاش کرنے کے ساتھ ہی متنازعہ مسائل کا متفقہ حل ڈھونڈنے کی کوشش
کی جائے گی۔ میں اس بات سے پرامید ہوں کہ برکس کانفرنس گروپ کے ممالک کے درمیان تعاون
کو مضبوط بنانے کے ساتھ ہی ترقی، امن، استحکام اور اصلاحات کے ہمارے مشترکہ
ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگي۔